Official Website

انجمن تاجران تخت نصرتی کے عبوری کابینہ تشکیل’ مولانا شاہد نواز صدرت منتخب

197
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران تخت نصرتی کے عبوری کابینہ تشکیل، حاجی زری داد سر پرست اعلی، مولانا شاہد نواز صدر، کامران خٹک جنرل سیکرٹری، آفسر علی سیکرٹری فنانس، افضل خان پریس سیکرٹری، جبکہ اشفاق احمد کو آفس سیکرٹری کا منتخب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران تخت نصرتی کا انتخابی اجلاس شیر احمد خان مارکیٹ تخت نصرتی میں زیر صدارت مولانا محمد یاسر منعقد ہو،ا جس میں تخت نصرتی بازار کے کثیر تعداد میں دکانداروں نے شرکت کی، اجلاس میں انجمن تاجران تخت نصرتی کے سابق کابینہ کی نا اہلی پر شدید تنقید کی گئی، اس موقع پر انجمن تاجران تخت نصرتی نے متفقہ طور ر پر عبوری کابینہ تشکیل دیدی ، حاجی زری داد سر پرسرت اعلی ، مولانا شاہد نواز صدر، کامران خٹک جنرل سیکرٹری ، طاہر خان نائب صدر، آفسر علی سیکرٹری ف نانس، افضل خان پریس سیکرٹری، جبکہ اشفاق احمد کو ا فس سیکرٹری کا چنائو عمل میں لایا گیا، اس موقع پر انجمن تاجران تخت نصرتی کے نو منتخب عبوری صدر مولانا شاہد نواز نے دکانداروں کو یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرویں، تاجروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائونگا۔ اور تاجرون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔