Official Website

صابر آباد گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی بار بار ٹریپنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

47

کرک( نامہ نگار) صابر آباد گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی بار بار ٹریپنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، اوور لوڈنگ کی وجہ سے بجلی ٹرپ ہو جاتی ہے، گریڈ اسٹیشن کے انچارج ایس ایس او راحت اللہ کی گفتگو، چند ماہ سے صابر آباد گریڈ اسٹشین سے بجلی کی بار بار ٹریپنگ کے مسئلے نے شدت اختیار کر لی ، جس سے گھروں میں قیمتی الیکٹرانک اشیاء ب ھی جل گئیں، اس وجہ سے عوام میں یہاں تعینات سپرنٹنڈنٹ اور لائن مینوں کے خلاف غم و غصہ بڑھ رہا ہے، اس حوالے سے جب صابر آباد گریڈ اسٹیشن کے انچارج ایس ایس اوو رات اللہ خان سے موقف معلوم کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ گریڈ میں ٹرانسفارمر ایک ہے، جس کی وجہ سے اوور لوڈنگ پر یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے، گرمیوں کے مقابلے میں سر دیوں میں یہاں لوڈ زیادہ ہوتا ہے، دوسری ٹرانسفارمر کیلئے منظوری میں یہاں لوڈ زیادہ ودوسرے ٹرانسفارمر کیلئے منظوری ہو چکی ہے، تاہم یہ پتہ نہیں کہ وہ کب لگے گا، ہم بھی نہیں چاہتے کہ بجلی بار بار ٹرپ ہو مگر ہمارے بس کا کام نہیں اگر دوسرا ٹرانسفارمر لگ گیا تو یہ مسئلہ بھی خٹم ہو گا، اور بجلی موجودہ دورانیے سے زیادہ دستیاب ہو گی۔