
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین قومی وحدت کی علامت ہے اور یہی آئین ریاست کا بنیادی قانونی و سیاسی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
یومِ دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین طویل مشاورت اور اتفاقِ رائے کا نتیجہ تھا اور اس کی متفقہ منظوری ہی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود آئین نے ریاستی تسلسل برقرار رکھا اور یہ اداروں کی بحالی اور استحکام کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔