Official Website

سندھ میں رواں سال ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا

1

سندھ میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی، متاثرہ لڑکی کو 11 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق 20 سالہ لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے تھا، 16 مارچ کو متاثرہ لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کراچی ڈویژن میں ڈینگی کے سب سےز یادہ 163 کیسز، حیدر آباد ڈویژن سے ڈینگی کے 24 کیسز، میرپور خاص ڈویژن سے 8 اور سکھر سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔