Official Website

پاکستان، افغانستان تنازع کا جامع پرامن حل نکالنے پر متفق ہوگئے ہیں، چین

2

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے ارومچی میں امن مذاکرات کے دوران اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کا جامع حل تلاش کیا جائے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور افغانستان نے چین میں ہونے والے مذاکرات میں اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک ایسے اقدامات نہیں کریں گے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو یا صورت حال مزید خراب ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ارومچی میں مذاکرات کے دوران افغان طالبان کو تین اہم مطالبات دے دیے ہیں اور چین دونوں فریقین کو تنازع کے حل کے لیے 5 نکاتی فریم ورک پر متفق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔