Official Website

منشیات کیخلاف اپریشن بہترین کارکردگی پر افسران میں انعامات تقسیم

ضلعی پولیس سربراہ کرک نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں کیش ریوارڈ اور توصیفی اسناد تقسیم کئے

216
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ضلعی پولیس سربراہ کرک نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں کیش ریوارڈ اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔ منشیات فروشوں کیخلاف کرک پولیس کا ضلع کے مختلف مقامات پر کریک ڈا¶ن۔ درجنوں بڑے بڑے منشیات فروش گرفتار، ساڑھے تین من چرس، تین کلو آئس اور ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمدنکریک ڈا¶ن کے دوران تھانہ کرک سٹی سب پر بازی لے گیا، منشیات فروشوں کی گرفتاری اور ریکوری میں ٹاپ پوزیشن تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ گنڈا پور نے ضلع کرک میں چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کو منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے دس دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران کرک پولیس نے پوری ضلع کے مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کیخلاف م¶ثر اور نتیجہ خیز کاروائیاں کرکے اہم کامیابی حاصل کی۔ کریک ڈا¶ن کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر تقریبا ساڑھے تین من یعنی 132 کلو گرام چرس، تین کلو گرام آئس اور ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے کے 96 بڑے بڑے مگر مچھوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیر حراست تمام منشیات فروشوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاکر ان کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ جبکہ گزشتہ دس دنوں کے الٹی میٹم کریک ڈا¶ن کے دوران سرکل ایس ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، پولیس کی بھاری نفری اور خفیہ برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن کے دوران سرکل ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی صنوبر خان اول پوزیشن اور تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان اور اس کی پارٹی نے سب پر سبقت لے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او قابل خان نے دوسری اور تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او صدا خان نے تیسری پوزیشن لی۔ اسی طرح IHC عطاءاللہ نے پہلی، IHC اول آیاز نے دوسری اور SI ظہور الاسلام نے تیسری پوزیشن لی۔ تاہم ایس ایچ او رحیم خان، ایس ایچ او سعید خان اور دیگر پولیس افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں پوزیشن لینے والے ایس ایچ اوز اور دیگر بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔