Official Website

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

4

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی شخص کو ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم نجی اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جبکہ 28 سالہ عامر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس حوالے گڈاپ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا بلدیہ ناردن بائی پاس پل مواچھ گوٹھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 56 سالہ انور علی ، 35 سالہ بینش، 40 سالہ عادل، 47 سالہ شمریز علی ، 28 سالہ معظم ، 40 سالہ مدنہ بی بی ، 5 سالہ آزان، 12 سالہ افشین، 26 سالہ صدف، 25 سالہ سونیہ، 20 سالہ صغرا ، 22 سالہ عماز اور نثار کے نام سے کی گئی ۔