Official Website

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد

5

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے جشن آزادی کے موقع پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر اتنظامیہ کی جانب سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔