Official Website

تھانہ کرک سٹی ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی، اشتہار ی گرفتار

بہار اللہ ولد حق نواز سکنہ نزد کامران شہید چوک کو گرفتار کر لیا گیا، اسلحہ برآمد

484
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) تھانہ کرک سٹی ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی، چھاپے کے دوران قتل میں مطلوب اشتہاری کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ کرک کے حدود حکیم خیل کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والے اشتہاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ستمبر کے آخری ایام میں اشتہاری ملزم قتل کے مقدمہ میں نامزد ہونے کے بعد پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا۔ جس کو تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک مخصوص اور ٹارگٹڈ چھاپہ کے دوران اشتہاری کے خفیہ ٹھکانے پر انتہائی حکمت عملی سے مجرم اشتہاری بہار اللہ ولد حق نواز سکنہ نزد کامران شہید چوک کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل ایک پستول تیس بور اور ایمونیشن برآمد کر لی۔ کامیاب کاروائی کرنے پر ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان ایس ایچ او سٹی اور اس کے ٹیم کو شاباش دی۔