
بلوچستان حکومت نے دہشت گردوں کی جانب سے مسافر بسوں کو نشانہ بنانے کے بعد عوامی ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک روز قبل قلات میں کراچی کے معروف قوال گھرانے ماجد علی صابری گروپ اور میوزیشن کے جاں بحق ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز نے مسافر کوچ،بس اور ویگن مالکان کو دو دو سیکورٹی گارڈز تعیناتی کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ مسافر کوچ، بس اور ویگن میں جی پی ایس ٹریکر، الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنرز نے ٹرانسپورٹرز کو یہ حفاظتی اقدامات 20 جولائی تک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
