Official Website

پنجاب؛ بارش اور آندھی سے 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی

9

لاہور:پنجاب بھر میں گزشتہ روز سے اب تک بارش اور آندھی سے 10 افراد جاں بحق اور 92 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ بہاولنگر، بستی رشید کوٹ اور منچن آباد میں مدرسے کی چھت گرنے سے 8 سالہ سلمان اور 10سالہ سیف اللہ جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بہاولنگر، مدینہ ٹاؤن میں بجلی کا کھمبہ گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے 10 سالہ علی جاں حق اور ایک بچہ زخمی ہوا، بستی نور پورہ، منچن آباد ، بستی چھبیانا اور چک71/4R ہارون آباد میں چھتیں اور دیوار گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو نے کہا کہ اوکاڑہ، نعیم آباد نزد ہیڈ سلیمانکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ انعم اور 17 سالہ اسد جاں بحق اور ایک شہری زخمی، ایل 06/4 میں چھت گرنے سے 5 افراد زخمی اور دیپالپور میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، گلہ منڈی دیپالپور، حویلی لکھا، اوکاڑہ شہر میں چھتیں گرنے سے 2 دو افراز زخمی اور نوریے کی دیپالپور میں ایک شخص زخمی ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق اوکاڑہ ، آر 6/4، عرضی ودھاوا،گوجرہ اور منچریاں گاؤں میں چھتیں گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، برف خانہ اسٹاپ ہربنس پورہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ اویس اور 13 سالہ ایشا جاں بحق ہوئیں۔ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ شیرا کوٹ میں چھت گرنے سے 20 سالہ فیصل اسلم جاں بحق، 6 افراد زخمی، مانگا منڈی میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پاکپتن، چک میں چھت گرنے سے4 سالہ معین جاں بحق اور 2 افراز زخمی ہوئے، جھنڈی والا کھوہ میں دیوار گرنےسے 13 سالہ حیدر علی جاں بحق، پاکپتن، چک 161، چک 147 اور چک14 میں چھتیں گرنے سے3 افراز زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو نے کہا کہ ساہیول ، چک 137/9L، چک 86/9L اور اڈا یوسف والا کے نزدیک چھتیں گرنے سے دو افراد زخمی، چک 64/5L اور چک 8/11L میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ساہیوال، چک 73/5L، اڈا داد چیچہ وطنی میں چھتیں گرنے سے دو افراد زخمی، شریف کالونی اور بیرون لاری اڈا ساہیوال کے نزدیک ایک،ایک شخص زخمی ہوئے، بھکر، سرگودھا ہوٹل لاری اڈا کے قریب چھت گرنے سے 2 افراد زخمی، جہان خان میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 گوریا میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ زخمی ہوا۔ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ فیصل آباد، چک 239RB ، چک 444-GB سمندری اور عبداللہ پور میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شہری زخمی، مظفر گڑھ،چوک سرور شہید اور بستی سیٹھ جتوئی میں چھت اور دیوار گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ میں چھت گرنے 4 افراد زخمی، قصور، نتھو والا میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی، ڈیر غازی خان، حیدر چوک میں چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو نے کہا کہ راجن پور، بانگلہ ڈھینگا پل کے نزدیک کیری ڈبہ سلپ ہونے سے ایک شخص زخمی ہوا، سیالکوٹ، چاروا گاؤں روڑ پسرور میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی، میانیوالی، گل میر، سرگودھا روڈ ایک بچہ سڑک پر گرنے سے زخمی ہوا۔