
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دیں، اپیلوں میں پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اپیلوں پر فیصلے تک پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے اقدامات معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔