
سپرنٹنڈنٹ، ا سسٹنٹ اورکلر ک ایسوسیشن انتخابا ت‘ شاہین پینل نے میدان مارلیا
پشاور(نامہ نگار) سپرنٹنڈنٹ، ا سسٹنٹ اورکلر ک ایسوسیشن کے انتخابا ت مکمل‘ شاہین پینل نے میدان مار لیا،ظفر خان یوسف زئی611 ووٹ لیکرعرصہ پانچ سال کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ اورکلرک ایمپلائی ایسوسی ایشن سول سیکر ٹریٹ پشاور کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں شاہین پینل نے واضح برتری حاصل کر لی انتخابات کے انعقاد کا عمل ریسورس سینٹر میں الیکشن کمشنر سیف الرحمان کی زیر نگرانی پایا تکمیل کو پہنچا،جس میں شاہین پینل کے امیدوار ظفر خان یوسف زئی نے611 ووٹ حا صل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ارشد خان کو 107 ووٹ ملے۔ انتخابات میں کل 728 ووٹ پول کیے گئے جن میں سے 10 ووٹ مسترد ہوئے شاہین پینل کے دیگر عہدیداران میں محمد شعیب جنرل سیکرٹری اورعمران خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری بھی شامل ہیں دریں اثنا ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداروں نے انتخابات میں کامیابی پر تمام متعلقہ ملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ملازمین کے مسائل کے حل اور انہیں ان کے جائز حقوق دلانے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔