Official Website

تھانہ ٹیری پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،4 گرفتار

ملزمان سے مجموری طور پر 6 کلو گرا م چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان حوالات میں بند

288
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) تھانہ ٹیری پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چار بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، چھ کلو چرس برآمد ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے طے شدہ حکمت عملی کے تحت ڈی ایس پی بانڈہ نذیر خان کے زیر قیادت تھانہ ٹیری کے ایس ایچ او رحیم خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں صلاح الدین ولد اولیاء دین سکنہ عیسک خماری کو 1070 گرام چرس، عبدالشاہین ولد عبد المالک سکنہ شہیدہ بانڈہ کو 3060 گرام چرس، شیر دل ولد شادی خان سکنہ انذر شگئی، 840 گرام چرس، محمد حسین ولد مہربان شاہ سکنہ ٹیری 877 گرام چرس سمیت گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس نے مجموعی طور پر 5847 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔