Official Website

ضلعی پولیس سربراہ کرک کا ضلع کے تمام تھانہ جات اور چوکیات کے محرران کیساتھ میٹنگ

421
Banner-970×250

*کرک(نمائندہ حصوصی) ضلعی پولیس سربراہ کرک کا ضلع کے تمام تھانہ جات اور چوکیات کے محرران کیساتھ میٹنگ تھانہ جات کے تمام سرکاری امور کی ذمہ داری براہ راست محرر پر عائد ہوتی ہے۔ سرکاری امور کی انجام دہی میں کمی کو محرر کی نا اہلی تصور کیا جائے گا۔*
*تھانوں میں فریاد لے کر آنے والی خواتین کے تقدس اور پشتون قوم کے اخلاقی اقدار وروایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الفور قانونی مدد فراہم کریں۔* ضلعی پولیس سربراہ کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ضلع کرک کے تمام تھانہ جات اور چوکیات کے محرران کیساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام تھانوں اور چوکیات کے محرران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہونے کے بعد ڈی پی او کرک نے محرران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرر کے عہدے کو قانون کی رو سے کافی اختیارات حاصل ہیں اور محرر عہدے کی کرسی حقیقی معنوں میں انصاف فراہم کرنے کی اولین سٹپ ہے تھانہ جات کے تمام سرکاری امور کی ذمہ داری براہ راست محرر پر عائد ہوتی ہے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کمی کو محرر کی نا اہلی تصور کیا جائے گا۔
تمام محرران تھانوں میں فریاد لے کر آنے والی خواتین کے تقدس اور پشتون قوم کے اخلاقی اقدار و روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الفور قانونی مدد فراہم کریں۔ محرر تھانہ کے رویے کے اچھے اور برے اثرات پورے محکمہ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔لہذا تمام تھانو ں کے محرران تھانوں میں آنے والے سائلین کیساتھ اپنا رویہ اور تعلقات اچھے رکھیں اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے ان کو تسلی دے تاکہ ان کے مصیبتوں کا بوجھ کم ہو سکے۔ کیونکہ آپ محرران کے اعلی کردار کی بدولت عام آدمی کا پولیس پر اعتماد بحال رہے گا۔ مزید کہا کہ محرر تھانہ جات میں مال مقدمات کی حفاظت کیساتھ تمام سرکاری دستاویزات اور مال گورنمنٹ کی حفاظت کا بھی ذمہ دار ہے اور محرران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرر تمام بیٹ، گشت اور پٹرولنگ کو مقررہ وقت پر ڈیوٹی پر لگائیں اور وقتاً فوقتاً ان کا جائزہ لیتے رہیں۔ تمام محرران اپنے تھانوں میں تعینات اہلکاروں کیساتھ برابری کا سلوک کریں۔