Official Website

سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے، وزیراعظم

116
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے، وزیراعظم وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کا فیصلہ پارلیمان نے قبول نہیں کیا، آج بھی حکومت اور پارلیمان تین چار کا فیصلہ آئینی و قانونی سمجھتی ہے اور 3/2 یا پانچ دو کا فیصلہ غلط اور غیر آئینی و غیر قانونی ہے، لیکن سپریم کورٹ تین رکنی بنچ کے ساتھ معاملات آگے لے جانا چاہتی ہے، کل اس بنچ نے الیکشن فنڈز کا جواب مانگا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑیگا، الیکشن کے فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمان میں آئے گا اور وہی اسے حل کرے گی، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائیگا۔