Official Website

کرم‘ ریسکیو 1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

392
Banner-970×250

کرم(نمائندہ سیاوش) ریسکیو 1122 کرم نے سال 2021 میں 1274 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام الناس کو سہولیات فراہم کیا ریسکیو 1122 کرم کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 62865 کالز موصول ہوئی۔ جن میں 50597 غیر ضروری اور جعلی کالز جبکہ 11017 معلوماتی کالز موصول ہوئی۔ ریسکیو 1122 کرم نے سال 2021 میں 1042 میڈیکل، 60 روڈ ٹریفک خادثات، 87 آگ لگنے کے واقعات, 03 کرونا وائیرس کیسز, بولیٹ انجری 16, بلڈنگ کولیپس 04, 01 بلاسٹ کیس, 04 ڈوبنے جبکہ 57 دوسرے قسم کے مختلف قسم کے واقعات میں مجموعی طور پر 8409 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کرم نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 448 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیئے۔جن میں 396 ضلع سے باہر منتقلی جبکہ 52 اندرونی ضلع کی ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرم کے سربراہی میں ریسکیو 1122 کرم 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔ افسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔