Official Website

تخت نصرتی‘خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا

256
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا، ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی کے ٹیکنیشن محبوب خٹک نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چھتہ بانڈہ سے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ ویکسین کا آغاز کر دیا، پہلے روز سو سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے انجکشن لگائے گئے تفصیلات کے مطابق ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی انتظامیہ نے خسرہ اور روبیلا سے باؤ کی قومی مہم کا آگاز کر دیا، ٹیکنیشن محبوب خٹک نے اپنے ٹیم ساتھیوں کے ہمراہ چھتہ بانڈہ سے مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا۔پہلے روز چھتہ بانڈہ میں سو سے زائد بچوں کو ویکسین کروائی گئی، محبوب خٹک نے کہاکہ 9 ماہ سے پندرہ سال کے کم عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے انجکشن مفت لگوائیں، یہ مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔