Official Website

سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

0

سندھ بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا، اس دوران دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آج سے 3 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جامشورو، دادو، بے نظیر آباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی جمعرات تک گرم دن ریکارڈ ہو سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔