
الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کو ہونے والے کے پی سینیٹ ضمنی انتخاب کو معطل کردیا۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مراد سعید سینیٹ الیکشن میں منتخب ہوئے لیکن انہوں نے ابھی تک حلف نہیں لیا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟۔
وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 59 کے تحت حلف نہ لینے کے معاملے پر نشست کب تک خالی تصور ہو گی، اس پر آئین خاموش ہے، جس معاملے پر آئین خاموش ہے تو یہ آئینی خلا ہے، الیکشن کمیشن کیسے اس نشست پر انتخاب کرسکتا ہے۔
درخواست مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔