
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.42 روپے ہوگئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔