Official Website

کرم واقعہ: وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں، فضل الرحمان

6
Banner-970×250

پشاور:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کرم میں 38 افراد کے قتل پر کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں۔ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اپنے جاری بیان میں انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے، واقعہ حکومت، اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں