راولپنڈی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ادارے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک اسکواڈ نے بھاری مقدار میں نان ڈیوٹی پیڈ و جعلی سگریٹ ضبط کر لیے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق راجہ بازار راولپنڈی میں ایک گاڑی سے جعلی اور اسمگل شدہ سگریٹس کے 35 کارٹن برآمد ہوئے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ملکی اور غیر ملکی ساخت کے نان ڈیوٹی پیڈ و جعلی سگریٹس مزید تحقیقات کے لیے راولپنڈی دفتر منتقل کر دیے گئے ہیں۔