Official Website

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

1
Banner-970×250

کراچی:ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو صدر منتخب کرلیا ہے۔عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی ای او ہیں، جو ڈیکاربونائزیشن، پائیداری اور توانائی کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتی ہیں۔عائلہ مجید 180ممالک میں اے سی سی اے کے 252,500 سے زائد اراکین اور 526,000 مستقبل کے اراکین کی قیادت کریں گی۔ وہ ایسے وقت میں صدر منتخب ہوئی ہیں جب اے سی سی اے نے ایک ملین کی چوتھائی سے زیادہ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ بھی منائے گا۔عائلہ مجید کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ماہ میں ‘اکاؤنٹنگ کا نیا مستقبل، اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور اسٹیک ہولڈرز کا طرز عمل ‘ان موضوعات کے حوالے سے کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ اکاؤنٹنسی کا پیشہ متحرک اورمسلسل ترقی کررہا ہے اور ہم اسے ایک دلچسپ، بامقصد اور پرکشش کیریئر کے انتخاب کے طور پر فروغ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔