Official Website

عمران خان کی حمایت میں اسرائیلی لابی پوری دنیا میں سرگرم ہے، شرجیل میمن

6
Banner-970×250

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت میں اسرائیلی لابی پوری دنیا میں سرگرم ہے، پوری دنیا میں گولڈ اسمتھ گروپ متحرک ہے، عمران خان کے دور حکومت میں ہماری لیڈر محترمہ فریال تالپور کو عید کی عات گرفتار کیا گیس، لیکن ہم اس چیز کے خلاف ہیں کہ کسی کی ماں بہن بیٹی بہو کو گرفتار کیا جائے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ،ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرنزٹ ،ایکسزائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کا ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے اہم منصوبہ یلو لائن بی آر ٹی شروع کیا گیا ہےاور ورلڈ بینک کے تعاون سے 100 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اور عالمی بینک سے بات کریں گے کہ اس روٹ پر بھی ای وی بسز چلائی جائیں، یلو لائن کا ٹریک 21 کلو میٹر کا ہوگا، جام صادق پل کے ساتھ نیا پل بنایا جا رہا ہے، کانٹریکٹر نے 18 ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہابی کروائی، تاہم، ہم چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، پاکستان میں ماحول دوست بسیں بھی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت شروع کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں اسرائیلی لابی پوری دنیا میں سرگرم ہے، پوری دنیا میں گولڈ اسمتھ گروپ متحرک ہے، عمران خان کے دور حکومت میں ہماری لیڈر محترمہ فریال تالپور کو عید کی عات گرفتار کیا گیس، لیکن ہم اس چیز کے خلاف ہیں کہ کسی کی ماں بہن بیٹی بہو کو گرفتار کیا جائے، تانے بانے سے لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس سب کے پیچھے عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سالا گولڈ اسمتھ ہے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اسرار خان کی باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں کہ عمران خان کو اسرائیل نے ہم پر مسلط کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں، ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ کبھی ڈائیلاگ کا دروازہ بند نہیں کرتے، ڈاکٹر اسرار، حکیم سعید مرحوم نے آج سے برسوں پہلے بتایا تھا کہ عمران خا ن یہودی ایجنٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو بھارت اور اسرائیل کی جانب سے فنڈنگ کی گئی، شہید ارشد شریف نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ان اکاؤنٹس میں بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پیسے جمع کروائے گئے، اگر عمران خان کی تکلیف سے اسرائیل کی چیخیں نکلتی ہیں تو اس سے واضح ہوتا ہے یہ ان کا پیدا کردہ فتنہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ورکرز معصوم ہیں، یہ گٹھ جوڑ عمران خان اور اسرائیل کا ہے، اسرائیلی جریدوں میں عمران خان کے حق میں مضمون لکھے گئے،عمران خان کے اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہیں،ببیرسٹر گوہر اور اسد قیصر اس بات سے لاعلم ہوں گے ،میں پوری پی ٹی آئی کو غلط نہیں کہوں گا، عمران خان اسرائیلی ایجنٹ ہے،اسرائیل انسانوں کے وجود کو ختم کر رہا ہے، اسرائیل کو ظلم و بربریت نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر اسرائیلوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا ،اسرائیل کا پاکستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار عمران خان نیازی ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے پروجیکٹ کی سائٹ آمد پر میڈیا کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔